ہر سال ایک مزید چھٹی ملے گی، تعطیل کلینڈر میں شامل

ہر سال ایک مزید چھٹی ملے گی، تعطیل کلینڈر میں شامل

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی چھٹی کو باقاعدہ قومی تعطیلات میں شامل کرلیا ہے
ہر سال ایک مزید چھٹی ملے گی، تعطیل کلینڈر میں شامل

Webdesk

|

13 Dec 2025

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات اب نجی شعبے میں بھی سرکاری طور پر چھٹی ہوگی۔

 

وزارت کے مطابق سال نو کی تعطیل کو قومی چھٹیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد سیاحت، ہوٹل انڈسٹری اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں اور معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑے۔

 

واضح رہے کہ یکم جنوری کو سرکاری محکموں میں پہلے ہی عام تعطیل مقرر کی جا چکی ہے، جب کہ ملازمین کو ۔2 جنوری 2026 بروز جمعہ ورک فرام ہوم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!