بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس ہلاک

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس ہلاک

بھارتی ایئرفورس نے حادثے اور پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس ہلاک

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشق کی پرواز بھرنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا اور ایئرفورس حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قائم انڈین ایئرفورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے اُڑان بھرنے والے طیارے کا کچھ ہی دیر میں کنٹرول ٹاؤر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

 طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران میدانی علاقے سے ملبہ ملا جو جل کر مکمل خاکستر ہوگیا تھا۔

امدادی کارکنوں کے دوران طیارے کے ملبے سے دونوں پائلٹس کی لاشیں نکال کر ملٹری اسپتال منتقل کی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا آن ٹرینی پائلٹ تھا۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!