جمائما اور بیٹوں کا جیل سے متعلق بڑا انکشاف، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمائما اور بیٹوں کا جیل سے متعلق بڑا انکشاف، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

قاسم، سلیمان اور جمائما نے عمران خان کی بہنوں اور حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ بھی کردیا
جمائما اور بیٹوں کا جیل سے متعلق بڑا انکشاف، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2024

 جمائمہ خان نے جیل میں قید اپنے سابق  شوہر کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

جمائما خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک طویل ٹویٹ میں عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسی کے ساتھ جمائما نے عظمیٰ خان، علیمہ خان اور حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’قاسم ،سلیمان  سمیت ہم سب کو کوعمران خان  کے ساتھ جیل میں روا رکھے سلوک پر تشویش ہے جبکہ حکام نے ملاقاتوں پر پابندی اور بچوں سے فون پر ہفتے میں ایک بار بات کرنے پر پابندی بھی لگادی ہے اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے‘۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ’جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور وہ اب مکمل اندھیرے میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وکلا کو عمران خان کو صحت سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ افراد پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کو قید میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔‘

جمائما سمتھ نے جبری حراست کے معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جون میں جاری کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم عمران خان، ان کی بہنوں اور بھانجے کی فوری رہائی اور اپنے بیٹوں سے رابطے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!