جنوبی غزہ اسرائیل کیلیے قبرستان بن گیا، متعدد فوجی ہلاک

جنوبی غزہ اسرائیل کیلیے قبرستان بن گیا، متعدد فوجی ہلاک

القسام نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے
جنوبی غزہ اسرائیل کیلیے قبرستان بن گیا، متعدد فوجی ہلاک

Webdesk

|

15 Oct 2024

فلسطینی مزاحمت کار تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے جنوبی غزہ کے شہر میں ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔

اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی اور کمانڈر مارے گئے ہیں۔اسکے علاؤہ مشرقی شہر الجنینہ میں بھی متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ جہاں دو اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!