جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
Webdesk
|
17 Oct 2024
تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے لبنان پر اپنے حملوں میں شدت اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کے درمیان لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ نے تصدیق کی کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے جنگجوئوں نے صفد شہر پر میزائل سے بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل میں شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ویں ڈویژن کی افواج کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
فوج نے ایک الگ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آج اس نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا۔
Comments
0 comment