خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا دکھتا ہے، ناسا کی ویڈیو سامنے آگئی

خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا دکھتا ہے، ناسا کی ویڈیو سامنے آگئی

میکسیکو، کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کے مختلف حصوں میں لاکھوں افراد نے پیر کو ہونے والے نایاب مکمل سورج گرہن کو دیکھا،
خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا دکھتا ہے، ناسا کی ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

9 Apr 2024

خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا نظر آتا ہے،ناسا نے اس حوالے سے ویڈیو جاری کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2024ء کا مکمل سورج گرہن ایک تاریخی فلکیاتی واقعہ تھا کیونکہ یہ اب اگست 2044ء تک امریکا میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا جبکہ جزوی سورج گرہن 2026 میں دیکھا جائے گا۔

میکسیکو، کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کے مختلف حصوں میں لاکھوں افراد نے پیر کو ہونے والے نایاب مکمل سورج گرہن کو دیکھا، اس منظر کو خصوصی طور پر ریاست ہائے متحدہ کو ایک جنون میں ڈال دیا۔

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن، ناسا (NASA) کی جانب سے بھی اس موقع پر سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے اپنے آفیشل براڈکاسٹ یوٹیوب چینل پر دلکش لائیو اسٹریم شیئر کی گئی۔

مکمل سورج گرہن کے اس منظر کو تقریباً ایک صدی کے دوران پہلی بار نیو یارک ریاست کے مغربی اور شمالی علاقوں میں رہنے والے افراد نے دیکھا۔

شمالی امریکا میں، میکسیکن ساحل سمندر کے کنارے یہ منظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام امڈ آئی تھی۔امریکی میڈیا سی این این کے مطابق میکسیکو کا بحرالکاہل ساحل وہ پہلا مقام تھا جہاں مکمل سورج گرین کو سب سے پہلے دیکھا گیا۔

ناسا نے ناصرف مکمل سورج گرہن سے متعلق دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے بلکہ اس سے قبل ایکس (ٹوئٹر) پر مکمل سورج گرہن کو دیکھے کے لیے عوام کی حفاظت سے متعلق چند نکات بھی شیئر کیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!