کمشنر راولپنڈی کے الزامات، امریکا کا ایک بار پھر انتخابات کے حوالے سے بڑا بیان
ویب ڈیسک
|
21 Feb 2024
امریکا (یو ایس) نے ایک بار پھر پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں "کسی قسم کی مداخلت یا دھوکہ دہی" کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں۔
یہ درخواست امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے روزانہ پریس بریفنگ کے دوران سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں پیش کی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ "مداخلت یا دھوکا دہی کے کسی بھی دعوے کی پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
ایک اور صحافی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کے بارے میں امریکی موقف کے بارے میں سوال کیا، جس کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اسمبلی میں 92 نشستیں حاصل کیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ یہ معاملہ پاکستان کا اندرونی ہے لیکن جیسے مداخلت اور انتخابی بے ضابطگیوں کی آوازیں اٹھیں ہم انکی مکمل جامع تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا نیا پنڈورا باکس 17 فروری کو اس وقت کھلا جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے یہ دعویٰ کرنے کے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے کہ انہوں نے کم از کم 13 ایم این اے امیدواروں کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے اپنے ماتحت ریٹرننگ افسران بنائے۔
Comments
0 comment