کرسمس کیلئے گھر جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 40 افراد ہلاک
حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا ، ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
Webdesk
|
23 Dec 2024
کانگو : کانگو میں کرسمس کے لیے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا ، ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انگینڈے کے میئر جوزف جوزف کینگولنگولی نے کہا کہ مسافر کرسمس کے لیے گھر لوٹنے والے تاجر تھے۔مقامی رہائشی کے مطابق کشتی میں 400 سے زیادہ افراد سوار تھے۔
Comments
0 comment