خاتون نے ایک مضمون میں نمبر کم آنے پر بیٹی کو مصروف سڑک پر پھینک دیا

خاتون نے ایک مضمون میں نمبر کم آنے پر بیٹی کو مصروف سڑک پر پھینک دیا

بیٹی کی عمر 16 سال ہے جس کے دس میں سے 9 مضامین میں اچھے نمبرز آئے تھے
خاتون نے ایک مضمون میں نمبر کم آنے پر بیٹی کو مصروف سڑک پر پھینک دیا

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

اٹلی میں ایک خاتون نے قومی زبان میں ایک مضمون کم آنے پر اپنی بیٹی کو سڑک پر پھینک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتو نے روم میں ایک مصروف شاہراہ پر اپنی 16 سالہ بچی کو صرف اس لیے پھینکا کہ اُس کے 10 میں سے 9 نمبر آئے تھے۔

گشت پر مامور پولیس نے بچی کو سڑک پر اکیلے چلتے دیکھا تو اُسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں اُس کا طبی معائنہ کیا گیا۔

بچی نے بتایا کہ اُس کے لاطیبی زبان کے مضمون میں دس میں سے پانچ نمبر آئے تھے، رزلٹ لینے کے بعد جب وہ والدہ کے ساتھ گھر جارہی تھی تو راستے میں اُس کی ماں نے گاڑی روک کر اُسے نکال کر باہر پھینکا اور وہاں سے چلی گئی۔

بچی نے بتایا کہ باقی 10 میں سے 9 مضامین میں اُس نے امتیازی نمبر حاصل کیے ہیں اُس کے باوجود ماں نے اُسے کھینچ کر باہر نکال دیا۔

پولیس نے بچی کو حفاظتی مرکز منتقل کرنے کے بعد چالیس سالہ ماں کے خلاف بچوں سے بدسلوکی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس عدالت بھیج دیا ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!