کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں ہسپتال منتقل کیا گیا
کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

Webdesk

|

19 Apr 2024

نیروبی: کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں کے مطابق اس حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔کینیا کے آرمی چیف شمال مغربی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں دورے پر تھے۔

واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے، گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے انہیں ترقی دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!