کینیڈا کا یوکرین کیلئے 64 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان
کینیڈین وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کینیڈا یوکرین کو 64.8 ملین کینیڈین ڈالرز کا فوجی امدادی پیکیج دے گا۔
Webdesk
|
18 Oct 2024
اوٹاوا: کینیڈا کی حکومت نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کینیڈا یوکرین کو 64.8 ملین کینیڈین ڈالرز کا فوجی امدادی پیکیج دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امدادی پیکیج میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، حفاظتی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔
جولائی میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے 5 سو ملین کینیڈین ڈالرز کی فوجی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا، مذکورہ امدادی پیکیج اسی فوجی فنڈنگ کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا یوکرین کے فوجیوں کی تربیت کے لیے بھی رقم مختص کرتا ہے۔
Comments
0 comment