لندن میں ریلوے اسٹیشن پر ای بائیک دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
Webdesk
|
9 Apr 2024
لندن: لندن میں ریلوے اسٹیشن پر اچانک ای بائیک میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 21 مارچ کو رش کے وقت سوٹن ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا تھا جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو ریلوے اسٹیشن پر بلایا گیا جن کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے خطرناک نتائج ہوسکتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق الیکٹرانک بائیک میں اچانک آگ لگی اور بعدازاں اس کے پھٹنے سے آگ کے شعلے بھی بلند ہوئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اسٹیشن آفیسر نائیجل میک لاچلن کے مطابق شہری نے ای بائیک 4 ماہ قبل آن لائن خریدی تھی، اس میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ یہ واقعہ اس بات کی اہمیت پر زور دیتا ہے ایسی چیزیں مشہور دکانوں سے خریدی جائیں تاکہ خریداروں کو ان کی معلومات ہوں۔
انہوں نے واقعے سے متعلق کہا کہ اگر ایسی اشیاء کو آن لائن بازاروں سے خریدا جائے تو اس میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے کہ انہیں صحیح بیٹری اور چارجر کے بغیر فروخت کردیا جائے جو بعد میں بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
Comments
0 comment