لاس اینجلس آتشزدگی، 150 ارب ڈالر کا نقصان، چار روز میں بھی آگ نہ بجھ سکی

ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس کے جنگلات میں چار روز سے لگی آگ نے ہزاروں گھر اور اراضی کو راکھ کردیا جبکہ اب تک 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ اب تک 150 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اب تک 35 ہزار ایکڑ اراضی جبکہ 35 ہزار عمارتیں جل کر راکھ ہوئیں اور 4 ہزار سے زائد شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
الٹاڈینا کے علاقے میں ایٹن کی آگ مکمل طور پر بے قابو رہی، جس میں تقریباً 14,000 ایکڑ رقبہ جھلس گیا۔
کالاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب پھٹنے والی تیسری آگ جس میں کم کارڈیشین جیسی مشہور شخصیات کا گھر ہے پر پانی کی بڑی مقدار پھینکی گئی۔
آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں95 ہزار صارف بجلی سے محروم جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
آگ کے سبب انخلا کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔
Comments
0 comment