7 hours ago
امداد کے منتظر 743 فلسطینی اسرائیلی کارروائیوں میں شہید
چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل نے مزید 78 فلسطینیوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
|
6 Jul 2025
غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment