مانچسٹر میں مسجد بلال کو مشکوک خط موصول، نمازیوں کا داخلہ بند

مانچسٹر میں مسجد بلال کو مشکوک خط موصول، نمازیوں کا داخلہ بند

احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مانچسٹر میں مسجد بلال کو مشکوک خط موصول، نمازیوں کا داخلہ بند

Webdesk

|

29 Oct 2024

مانچسٹر : مانچسٹر کے علاقے پرسیٹوچ میں واقع مسجدِ بلال کو مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

برطانوی ٹی وی نے بتایاکہ پولیس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے تعلق ہے یا نہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

اس سے قبل رواں ماہ برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43 سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!