مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

بھارتی اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی پولیس کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کے بیس کیمپ میں فائرنگ کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی اور جب اہلکاروں نے تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ ایک اہلکار نے اپنے کمرے میں سرکاری رائفل سے چار پانچ گولیاں مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں تعینات فوجی اہلکار ذہنی دباؤ اور مظالم کی وجہ سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں اور یہ کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی افسران و اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!