6 hours ago
مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ویب ڈیسک
|
15 Aug 2025
کشٹوار: بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے ضلع کشٹوار کے ایک گاؤں میں جمعرات کو زبردست بارش کے باعث اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ سیلاب کیوجہ سے درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں ہندو زائرین بھی شامل ہیں جو ایک مزار کے دورے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسے "زبردست بارش" کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پانی اور کیچڑ کے تیز بہاؤ نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 100 سے زائد زائرین کے لیے بنائی گئی ایک بڑی عارضی باورچی خانہ بھی سیلاب کی نذر ہو گیا۔
سیلاب کے پانیوں کے ساتھ پہاڑ سے نیچے آنے والے پتھروں، گہری کیچڑ اور ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے۔
بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور نے بتایا کہ اس کے اہلکار "سخت موسم اور ناہموار علاقے" میں زخمیوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جبکہ رسیاں، کھدائی کے اوزار اور دیگر ایمرجنسی سامان جائے وقوع پر پہنچایا گیا ہے۔
ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پانی کے دیوار نما ریلے سے پہلے اس نے ایک "بڑا دھماکہ" سنا تھا۔ "ہمیں لگا کہ یہ زلزلہ ہے،" انہوں نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا۔
اے ایف پی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اہلکار محمد ارشاد کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ تقریباً 80 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا، "لاپتہ افراد کی تلاش تیز کر دی گئی ہے،" اور مزید بتایا کہ تقریباً 50 شدید زخمی متاثرین کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment