امر یکہ، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے مزید زور پکڑ گئے

امر یکہ، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے مزید زور پکڑ گئے

طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کی جائے
امر یکہ، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے مزید زور پکڑ گئے

Webdesk

|

30 Apr 2024

وا شنگٹن:  امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہروں نے  شدت اختیار کر لی ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطا نق یہ مظاہرے امریکہ کی معروف یونیورسٹی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوئے اور رفتہ رفتہ  ہارورڈ اور ییل یونیورسٹی سمیت آئیوی لیگ یونیورسٹیوں  کے ساتھ ساتھ امریکہ کی مختلف ریاستوں کی یونیورسٹیوں تک پھیل گئے۔

 جن میں امریکہ بھر کی کم از کم 50 یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔ طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کی جائے،  اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کی جائیں اور ان کی یونیورسٹیوں سے ایسے تحقیقی پروگراموں کے لیے  فنڈنگ ختم کی جائے جو اسرائیل کی جنگی کوششوں میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اسی طرح کے مظاہرے تیزی سے بیرون ملک پھیل گئے۔کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی اور کونکورڈیا یونیورسٹی، برطانیہ میں یونیورسٹی کالج لندن اور ایڈنبرا یونیورسٹی، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف میلبورن اور فرانس کے شہر پیرس میں  سائنس پو جیسی یونیورسٹیوں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے۔

 یو ایس اے ٹوڈے کی اطلاع کے مطابق لندن سے جنیوا تک یورپ بھر میں یونیورسٹی کیمپس میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں کئی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!