امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاکتیں

امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاکتیں

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا
امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاکتیں

Webdesk

|

28 Mar 2024

امریکی ریاست الینوائے میں چاقو بردار جنونی شخص کے حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راک فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سب سے پہلے ایک مارٹ کے نو عمر ملازم کو چاقو گھونپ کر قتل کیا اور پھر راہگیروں پر حملے کرتا رہا۔

اسپتال میں چاقو کے وار سے متاثرہ 9 افراد کو منتقل کیا گیا جن میں سے 3 مردہ حالت میں تھے جب کہ ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 3 زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے لیکن ابھی تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

شکاگو کے شمال مغرب میں واقع راک فورڈ کی آبادی تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اس قسم کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس واقعے سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!