امریکا نے فلسطین کی مستقل رکنیت سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
برطانیہ سمیت 12 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے
ویب ڈیسک
|
19 Apr 2024
اقوام متحدہ کے اجلاس میں امریکا نے فلسطین کی مستقل رکنیت سے متعلق قرارداد ویٹو کردی۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں اکثریت کی حمایت کے باوجود امریکا نے اپنا خصوصی اختیار استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کی قرار داد الجزائر نے پیش کی تھی۔
برطانیہ اور سوئیٹزرلینڈ سمیت 12 رکن ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔
سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کے عوام خود مختار ریاست میں امن، سلامتی اور آزادی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور حالیہ جنگی صورت حال سے نکلنے کے دیرپا حل کے خواہش مند ہیں۔
Comments
0 comment