امریکا اسرائیلی گٹھ جوڑ بے نقاب، اقوام متحدہ اجلاس میں مسلسل چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

امریکا اسرائیلی گٹھ جوڑ بے نقاب، اقوام متحدہ اجلاس میں مسلسل چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

امریکا نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسے ویٹو کیا
امریکا اسرائیلی گٹھ جوڑ بے نقاب، اقوام متحدہ اجلاس میں مسلسل چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ واشنگٹن نے اس نوعیت کی قرارداد کو روک دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرار داد میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیل سے فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ قرارداد غیر مستقل اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں پاکستان سمیت دس ممالک شامل تھے۔

واضح رہے کہ ویٹو ایسے وقت میں استعمال کیا گیا ہے جب غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکا کے اس اقدام پر مختلف ممالک نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان، چین اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے امریکی اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے قرارداد منظور روکنے کو سیاہ ترین اقدام قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!