18 hours ago
مسجد الحرام میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال

Webdesk
|
16 Jun 2025
مکہ مکرمہ: سعودی ادارہ امورالحرمین کی جانب سے مسجد الحرام کے دروازوں پر مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ازدحام کو کنٹرول کرنے میں اہم ثابت ہو رہا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جدید ترین ای آئی سسٹم سے آراستہ ٹیکنالوجی سے رش کو منظم طور پر سنبھالنے کی سہولت ملتی ہے۔ جدید ترین سینسرز اور حساس کیمروں کی مدد سے مسجد الحرام میں آنے اور باہر جانے والے زائرین کی تعداد کا درست تعین کیا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ کو یہ سہولت ہوتی ہے کہ وہ رش والے مقامات پر لوگوں کو جانے سے روک کر دوسرا راستہ کھول دیتے ہیں تاکہ زائرین کو سہولت ہو سکے۔
سینسرز اور حساس کیمروں پر مشتمل جدید ترین سسٹم کے ذریعے خاص کر صحن مطاف کی صورتحال کا درست طور پر اندازہ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد زائرین کی تعداد کو دیگر مقامات میں تقسیم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے لیس یہ سسٹم جو حساس کیمروں اور سکینرز پرمشتمل ہے، زائرین کی سلامتی کے لیے اہم ثابت ہو رہا ہے۔
Comments
0 comment