مسجد نبوی ﷺ میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی ریکارڈ آمد

مسجد نبوی ﷺ میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی ریکارڈ آمد

8 سے 15 دسمبر کے درمیان 50 لاکھ سے زائد دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسجد نبوی کی زیارت کی
مسجد نبوی ﷺ میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی ریکارڈ آمد

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

مسجد نبوی ﷺ میں 50  لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

مسجد نبوی کے امور کی نگہداشت کے لیے جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8 دسمبر سے 15 دسمبر تک 50 لاکھ 19 ہزار 38 زائرین نے مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق   زائرین کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقبرے میں داخلے کا انتظام اور سہولت فراہم کی گئی جبکہ 235,341 عقیدت مندوں نے الرودہ الشریفہ میں نماز ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق ان 50 لاکھ میں سے 15 ہزار 295 بزرگ تھے جن کو تمام خدمات فراہم کی گئیں جبکہ مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات کو مختلف قومیتوں کے 87,446 افراد نے استعمال کیا۔

اس کے علاوہ، مسجد کی لائبریری نے 13,584 زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، 4,783 لوگوں نے نمائشوں اور عجائب گھروں کا دورہ کیا اور 8,638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز کا استعمال کیا۔

اتھارٹی نے زمزم کے پانی کی 111,600 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کیں، 92,992 اور نمازیوں اور زائرین کو 42,125 تحائف بھی دیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!