ماسکو حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی
ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Webdesk
|
23 Mar 2024
کیف/واشنگٹن:امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے میں 143 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔صدارتی ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایڈوائزر یوکرینی صدر کے مطابق ہر چیز سے قطع نظر تمام فیصلے میدان جنگ میں ہوں گے۔ ہماری جنگ صرف روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے۔
Comments
0 comment