مسلم نوجوان نے شرمندگی سے بچنے کے لیے 7 ماہ کی حاملہ سویڈش گرل فرینڈ کو قتل کردیا

مسلم نوجوان نے شرمندگی سے بچنے کے لیے 7 ماہ کی حاملہ سویڈش گرل فرینڈ کو قتل کردیا

صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین نے آکلینڈ سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع شہر میں سوئیڈش لڑکی کو قتل کیا
مسلم نوجوان نے شرمندگی سے بچنے کے لیے 7 ماہ کی حاملہ سویڈش گرل فرینڈ کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

سویڈین میں مقیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین نے غیرت کے نام پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے ایک پناہ گزین نے اپنی سات ماہ کی حاملہ سویڈش گرل فرینڈ کو کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول نے اپنے اہل خانہ کے سامنے شرمندگی سے بچنے کے لیے انتہائی قدم اٹھایا۔

ملزم کی شناخت بائیس سالہ محمد امین عبدیر بریک ابراہیم کے نام سے ہوئی جس نے اپریل 2023 میں اسٹاک ہوم سے دو گھٹنے کی مسافت پر واقع شہر اوبر میں بیس سالہ ساگا فار سگرین ایلنبرگ کو گھر میں داخل ہوکر قتل کیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ اُن کی بیٹی کو ملزم نے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے۔ مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی۔

استغاثہ الزبتھ اینڈرسن نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ محمد امین نے غیرت کے نام پر قتل کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کی عزت بچانا چاہتا تھا اور اس گناہ کو بھی گھر والوں سے چھپانا چاہتا تھا۔

جوڑے کے درمیان ٹیکسٹ پیغامات سے پتہ چلتا ہے کہ ابراہیم نے قتل سے کچھ دیر قبل ایلنبرگ کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو اس کے حمل کے بارے میں بتائے گا - لیکن اس نے اشارہ کیا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہے اور اُسے بدنامی کا خوف بھی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق لڑکی نے لڑکے کو کہا کہ وہ اس بات پر بہت زیادہ خوش اور پُرتجسس ہے اور اُسے اب محسوس ہورہا ہے کہ اُس کے دل کی دھڑکن پیٹ تک ہورہی ہے۔

ابراہیم نے بعد میں اسے بتایا کہ اس نے ایک رشتہ دار کو اس حوالے سے بتایا ہے جس نے بہت زیادہ ناراضی کا اظہار کیا اور اس بات کو مزید کسی سے شئیر نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اینڈرسن نے کہا کہ تفتیش میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ابراہیم نے اپنے گھر والوں کو اپنی حاملہ گرل فرینڈ کے بارے میں کچھ بھی بتایا تھا، جس نے ایک ہفتے بعد اس کے ساتھ جانے کا ارادہ کیا تھا۔ یہ بھی سامنے آیا کہ ابراہیم نے پہلے ایلنبرگ کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!