متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

اماراتی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دبا ؤکی توسیع سے متاثر ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

Webdesk

|

30 Apr 2024

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دبا ؤکی توسیع سے متاثر ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!