میگھن مارکل چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

میگھن مارکل چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

ڈچس آف سسیکس نے 21 مارچ کو لاس اینجلس کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا
میگھن مارکل چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

Webdesk

|

3 Apr 2024

لندن:برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے چلڈرن اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئیں، جنہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچس آف سسیکس نے 21 مارچ کو لاس اینجلس کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں کہانیاں سنائیں۔

42 سالہ ڈچس آف سسیکس نے یہ دورہ میک مارچ میٹر کیمپین کے سلسلے میں کیا اور بچوں کو اپنی پسندیدہ کہانیاں، اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ دلچسپ انداز میں سنائیں۔

میک مارچ میٹر سالانہ فنڈ ریزنگ مہم ہے جو لاس اینجلس میں بچوں کے اسپتال اور ان کی بہتر صحت و مستقبل کے لیے معروف شخصیات، کاروباری اداروں اور کمیونیٹی کو متحد کرتی ہے۔

میگھن مارکل نے چلڈرن اسپتال لاس اینجلس (CHLA) کے  لٹریلی ہیلنگ نامی پروگرام میں شرکت کی، جو پڑھنے کا ایک جدید و منفرد پروگرام ہے۔

یہ پروگرام ادبی وسائل کے ذریعے زیر علاج بچوں کے علاج میں اضافی مدد فراہم کرکے ان کے اہل خانہ کو حوصلہ دیتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!