انشورنس رقم کیلیے شہری نے اپنی کی دونوں ٹانگیں کٹوا دیں

انشورنس رقم کیلیے شہری نے اپنی کی دونوں ٹانگیں کٹوا دیں

واقعہ امریکا میں پیش آیا
انشورنس رقم کیلیے شہری نے اپنی کی دونوں ٹانگیں کٹوا دیں

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

امریکا میں مقیم شہری نے انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے اپنی ٹانگیں کٹوائیں اور پھر اسے حادثہ بنا کر پیش کردیا۔

امریکی ریاست میسوری میں پولیس کی تحقیقات میں ایک عجیب و غریب پیشرفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب ایک 60 سالہ بزرگ نے دعویٰ کیا کہ اُس کی دونوں ٹانگیں ٹریکٹر سے جڑی مشین میں آکر کٹ گئی ہیں۔

شہری نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دینے کے بعد انشورنس کمپنی کو رقم نکلوانے کیلیے درخواست دینی تھی تاہم جب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو متاثرہ شخص نے ہر بار نیا بیان دیا۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جس وقوعہ کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں پر ٹانگیں موجود نہیں اور یہ اتنی صفائی سے کٹی ہوئی ہیں جس سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بلیٹ مشین میں آئیں ہیں۔

شہری کی ایک اور پکڑ ایسے بھی ہوئی کہ اُس کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا وہ فالج کا مریض اور چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران جب پوچھ گچھ کی تو 60 سالہ شخص نے انکشاف کیا کہ اُس کی ٹانگیں بے کار ہوچکی تھیں جس کے بعد اُس نے انہیں کاٹ کر حادثے کی صورت میں پیش کرنے کا پلان بنایا تاکہ اُسے انشورنس کی رقم مل جائے۔

پولیس کا موقف ہے کہ چونکہ شہری نے ابھی تک انشورنس کمپنی کے پاس دعویٰ دائر نہیں کیا ہے لہٰذا کیس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!