انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا، 9 افراد ہلاک

انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا، 9 افراد ہلاک

واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری تقریر کر رہے تھے۔
انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا، 9 افراد ہلاک

Webdesk

|

23 May 2024

میکسیکوسٹی: مکیسیکو میں صدر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرگیا، اسٹیج گرنے سے پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری تقریر کر رہے تھے۔

پنڈل کا اسٹیج گرنے سے جارج الواریز زخمی نہیں ہوئے تاہم ان کی ٹیم کے کئی کارکنان زخمی ہوئے تھے۔صدارتی امیدوار جارج نے ایکس پر لکھا کہ اچانک ہوا کے جھونکوں کی وجہ سے پنڈال کا اسٹیج گرا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں جارج الواریز کو اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے اور پھر اسٹیج گرنے کے بعد انہیں اپنی حفاظت کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

حکام نے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہواں کی وجہ سے مقامی لوگوں سے گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!