نیتن یاہو بائیڈن کی بات نہیں سنتا، ٹرمپ کا دعویٰ

نیتن یاہو بائیڈن کی بات نہیں سنتا، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے یہ تبصرے ایک انٹرویو میں کہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات چیت تقریبا دو دن پہلے ہوئی تھی۔
نیتن یاہو بائیڈن کی بات نہیں سنتا، ٹرمپ کا دعویٰ

Webdesk

|

14 Oct 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے دو دن قبل ملاقات کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ تبصرے ایک انٹرویو میں کہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات چیت تقریبا دو دن پہلے ہوئی تھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم میرے گھر مار-اے لاگو، فلوریڈا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے۔

یہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی تھی۔ٹرمپ نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تقریبا دو ماہ سے رابطے کی کمی کو افسوسناک قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!