’پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے، امریکا پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہو‘

’پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے، امریکا پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہو‘

امریکا کے کانگریس اراکین نے امریکی حکومت سے انتخابات میں شفافیت پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا
’پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے، امریکا پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہو‘

Webdesk

|

9 Feb 2024

امریکا کے کانگریس اراکین نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے عمل اور مبینہ دھاندلی پر تنقید کی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں گریک کیسر نے کہا کہ پاکستانیوں کو موبائل سروس بند اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کے ساتھ اپنے رہنماؤں کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں امریکا کو پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ ہم جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے کام کرنے والے کسی کی حمایت نہیں کریں گے۔

امریکا کی گانگریس رکن راشدہ طلیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت 'خطرے میں' ہے۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن راشدہ طلیب نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ ’ امریکا کو پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو 'سنگین خطرہ' ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہیں اپنے لیڈروں کو بغیر مداخلت اور عمل میں چھیڑ چھاڑ کے منتخب کرنے کے قابل ہونا چاہیے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!