پاسداران انقلاب کا اسرائیل پر جلد سخت حملے کرنے کا اعلان
تہران کی جانب سے اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی دینے کے بعد پاسداران انقلاب نے بھی اپنی دھمکیوں کا اعادہ کیا ہے۔
Webdesk
|
30 Oct 2024
تہران: پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر جلد سخت حملے کئے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق تہران کی جانب سے اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی دینے کے بعد پاسداران انقلاب نے بھی اپنی دھمکیوں کا اعادہ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے معاون برائے رابطہ امور محمد رضا نقدی نے اپنے بیانات میں تصدیق کی کہ آئندہ چند دنوں میں اسرائیل پر مزید سخت حملے کئے جائیں گے۔
رضا نقدی نے حزب اللہ اور حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ صیہونی ادارے پر مزید مضبوط حملے دیکھیں گے، اسرائیلی نئے اقدامات اور اختراعات سے حیران رہ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ اس مرتبہ اسرائیلیوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
Comments
0 comment