پاسداران انقلاب کی ائرانی جزیرے پر حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق

پاسداران انقلاب کی ائرانی جزیرے پر حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق

ائران نے بدلا لینے کا اعلان کردیا
پاسداران انقلاب کی ائرانی جزیرے پر حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق

Webdesk

|

31 Aug 2026

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جزیرہ لارک پر ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں اس کے چند اہلکار اور مقامی شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے حملے کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین محبی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جزیرہ لارک پر ہونے والی جارحیت کا جواب حملہ آور کو سزا کی صورت میں دیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے حملے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی، تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ہلاکتوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے جزیرہ لارک پر ایران کے دو میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کے مطابق ان لانچرز کو مبینہ طور پر آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!