10 hours ago
قطر کی سلامتی واستحکام کے لیے ہماری تمام تر صلاحیتیں وقف ہیں، سعودی عرب

Webdesk
|
11 Sep 2025
ریاض: سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کہاہے کہ سعودی قیادت نے قطر کی سلامتی و استحکام اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مملکت قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور مکمل تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے قطر کے وزیرِ داخلہ اور داخلی سلامتی فورس کے سربراہ، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران یہ بات کہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے قطری ہم منصب سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں داخلی سلامتی فورس کے ایک اہلکار کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
قطری وزیرِ داخلہ نے اپنی طرف سے اپنے سعودی ہم منصب کے مخلص برادرانہ جذبات اور مملکت کے ثابت قدم مقف کو سراہا، اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کو سعودی عرب کے ساتھ قائم مستحکم برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔
Comments
0 comment