قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں شدید زلزلہ

قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں شدید زلزلہ

5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے
قازقستان کے  سب سے بڑے شہر الماتی میں شدید زلزلہ

Webdesk

|

5 Mar 2024

قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے۔

زلزلے کی شدت کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!