2 hours ago
اردن، کویت میں ایران کے حملوں پر خلیجی تعاون کونسل کی مذمت، عالمی تحقیقات کا مطالبہ
ایسے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، خلیج تعاون کونسل
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2026
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے بحرین، کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر ایران کے مبینہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔
ان کے مطابق ایسے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی بھی فریق کی ذمہ داری ثابت ہو تو اس کے خلاف بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Comments
0 comment