رخصتی کے فوری بعد دلہن ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئی
دلہن جیسے ہی دلہا کے گھر پہنچے تو دل میں تکلیف کے بعد زمین پر گر پڑی تھی
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
مصر میں عین شادی کے وقت دلہن دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی۔
العربیہ کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کی تقریب سے رخصتی کے بعد دلہن کو عین اُس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ دلہا کے گھر میں داخل ہوئی۔
سسرال میں داخل ہوتے ہی نوبیاہتا دلہن کے سینے میں تکلیف ہوئی اور پھر وہ زمین پر گر گئی۔
اہل خانہ جب اُسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُس کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دلہن کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت ہوئی ہے۔
Comments
0 comment