6 hours ago
رمضان المبارک، اسرائیلی کھجوریں مارکیٹ میں آگئیں، خریدنے سے بچنے کیلیے نشانی جانیے

ویب ڈیسک
|
1 Mar 2025
فلسطین کے حامیوں نے مسلمانوں سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی کھجوروں کی خریداری میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
بائیکاٹ کے حامیوں نے زور دیا ہے کہ کھجور کے پیکٹ پر لگے بارکوڈ کو چیک کیا جائے تاکہ اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات خریدنے سے بچا جا سکے۔
رمضان المبارک میں روزہ کھولنے کیلیے کھجور کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے، کیونکہ روزہ افطار کرنے کے لیے کھجور اور پانی کا استعمال سنت نبوی ہے۔
اسرائیلی قبضے کے جاری رہنے کے ساتھ ہی اسرائیلی برانڈز اور کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے، حالانکہ مارکیٹ میں اسرائیلی کھجوریں اب بھی دستیاب ہیں۔
بارکوڈ 729 سے شروع ہونے والی کھجوریں اسرائیل سے منسلک ہیں، اور صارفین کو پیکجنگ پر درج اصل ملک کی تصدیق کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ب
ائیکاٹ کو یقینی بنانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ پیکٹ کو دوبارہ پیک کرکے اصل برانڈ کو چھپایا گیا ہے یا نہیں۔
اسرائیلی کھجوریں فلسطینی زمین پر تعمیر کی گئی بستیوں میں تیار کی جاتی ہیں، اور ایسی کمپنیوں سے خریداری اسرائیلی قبضے کو بالواسطہ طور پر سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔
27 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی غزہ پٹی پر فوجی کارروائی کے بعد فلسطینی قیادت والی تحریک "بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ، سینکشنز" (BDS) نے اسرائیلی برانڈز اور مصنوعات کے خلاف عالمی سطح پر بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا تھا۔
غزہ پٹی میں اسرائیل کے جاری نسل کشی کے جواب میں مختلف خطوں میں عوامی سطح پر بائیکاٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment