رمضان میں مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں عبادت کی اجازت دی جائے، امریکا

رمضان میں مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں عبادت کی اجازت دی جائے، امریکا

نمازیوں کی عبادت اُن کا مذہبی حق ہے، امریکی محکمہ خارجہ
رمضان میں مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں عبادت کی اجازت دی جائے، امریکا

ویب ڈٰیسک

|

29 Feb 2024

امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو عبادت کی اجازت دی جائے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ماضی کی طرح مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں عبادت کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی حکام رمضان میں پُرامن نمازیوں اور عبادت گزاروں کو مسجد تک رسائیں دیں، یہ اخلاقی طور اور مذہبی اعتبار سے درست ہے کیونکہ مذہبی آزادی کے تحت عبادت ہر شخص کا حق ہے اور یہ اسرائیلی سلامتی کیلیے بھی اہم ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسجد الاقصی میں مسلمانوں کو عبادت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!