روضہ رسول ﷺ پر زائرین کو سال میں صرف ایک بار ہی حاضری کی اجازت

روضہ رسول ﷺ پر زائرین کو سال میں صرف ایک بار ہی حاضری کی اجازت

سعودی حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور رش کیوجہ سے پابندی لگا دی
روضہ رسول ﷺ پر زائرین کو سال میں صرف ایک بار ہی حاضری کی اجازت

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2023

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسول ﷺ پر سال میں ایک  بار زیارت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین سارا سال میں کسی بھی وقت آسکیں گے تاہم روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی انہیں سال میں ایک  بار ہی اجازت ہوگی۔

وزارت نے واضح کیا کہ اس حوالے سے باقاعدہ اجازت ناموں کا اجرا کیا جائے گا اور کسی بھی شخص کو ایک  بار حاضری کے بعد 365 دن بعد ہی دوبارہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط کیا گیا ہے۔

مذکورہ پابندی روضہ رسول ﷺ پر بڑھتے ہوئے رش اور کورونا کے دوبار بڑھتے کیسز کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!