سعودی عرب کے صحرا میں برفباری کے بعد دلکش مناظر

سعودی عرب کے صحرا میں برفباری کے بعد دلکش مناظر

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
سعودی عرب کے صحرا میں برفباری کے بعد دلکش مناظر

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

ریاض کے مغرب میں واقع سعودی عرب کے صحرائی علاقے عفیف میں نایاب برف باری نے صحرا کو سفید برف سے ڈھک کر رکھ دیا ہے، مقامی لوگ اس تمنظر کو دیکھنے کے لیے میدانی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

 نایاب لمحے کی ویڈیوز کو بہت سے رہائشیوں نے ریکارڈ اور شیئر کیا۔

 برفباری ماہرین موسمیات کی پیشین گوئی کے بعد دیکھی گئی، جنہوں نے 17 مارچ کو نئے موسم کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اتوار کو مملکت میں تیز بارش، گرج چمک اور اولے پڑنے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے پیر (آج) کو حفر الباطن، مکہ اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ مملکت کے وسطی علاقوں میں بھی جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے گردو غبار کے طوفان آنے کی توقع ہے۔

 اس نے کہا کہ مملکت کے مغرب اور شمال کے کچھ حصوں میں غیر متوقع بارش ہو سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!