سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی

امریکہ کے دفاعی نظام ' ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ڈیفینس سسٹم کی پہلی بیٹری پوری طرح سے آپریشنل کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی

Webdesk

|

4 Jul 2025

واشنگٹن : امریکہ کا جدید ترین دفاعی نظام ' تھاڈ' سعودی عرب میں آپریشنل ہو گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے مملکت کے 30 جون سے یکم جولائی کے بعد جمعہ کو بتایا کہ امریکہ کے دفاعی نظام ' ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ڈیفینس سسٹم کی پہلی بیٹری پوری طرح سے آپریشنل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینٹ کام کے مطابق دونوں اعلی فوجی عہدے داروں کی اس ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی تعاون اور سلامتی سے متعلق دلچسپی کے مشترکہ امور زیر بحث آئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!