سعودی عرب میں سگریٹ نوشی پر پونے 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
ریاض: سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور ڈیلیوری سروسز میں خوراک کے تحفظ اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے جرمانے نافذ کر دیے ہیں۔
وزارت کے مطابق نئے قوانین کے تحت سب سے بڑا جرمانہ عوامی مقامات اور ریسٹورنٹس میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر 5,000 ریال (تین لاکھ 75 ہزار روپے) کا بھاری جرمانہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، خوراک تیار کرنے والے عملے کے لیے بھی سخت قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔ اگر کوئی ملازم چہرے پر ماسک نہیں پہنتا تو اس پر 1,000 ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اسی طرح، اگر کوئی ملازم سر کو نہیں ڈھانپتا تو اس پر بھی 1,000 ریال کا جرمانہ ہوگا۔
ان نئے قوانین کا مقصد شہریوں اور غیر ملکیوں کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت نے تمام فوڈ آؤٹ لیٹس کو ان قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment