سڈنی میں قصاب ذہن کے جنونی کا حملہ، چاقو کے وار سے 7 افراد کی جان لے لی
ویب ڈیسک
|
13 Apr 2024
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال میں داخل ہوکر حملہ کیا اور 7 افراد کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں قائم ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن شاپنگ سینٹر میں چاقو بردار شخص اُس وقت داخل ہوا جب مال میں عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔
چاقو بردار شخص نے متعدد وار کر کے 6 افراد کو ہلاک جبکہ 9 کو زخمی کردیا جن میں سے کچھ کی حالت کو تشویشناک بتایا جارہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق سفید فام حملہ آور نے جنونیوں کی طرح لوگوں پر چاقو کے پے در پے وار کیے۔ اس دوران لوگوں نے چیخ پکار کی اور پھر مال مین بھگڈر مچ گئی۔
عوام کا شور سُن کر مال کے پاس موجود ایک سینئر پولیس افسر نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تاہم پولیس اور مغربی میڈیا کی جانب سے اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment