شمالی اسرائیل کے متعدد علاقے دھماکوں سے گونج اُٹھے

شمالی اسرائیل کے متعدد علاقے دھماکوں سے گونج اُٹھے

فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایرانی سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل لانچروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
شمالی اسرائیل کے متعدد علاقے دھماکوں سے گونج اُٹھے

Webdesk

|

20 Jun 2025

تل ابیب : اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل ساتویں روز بھی محاذ آرائی جاری ہے۔ زبردست دھماکوں نے شمالی اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 480 سے زیادہ ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 480 سے زیادہ ایرانی ڈرونز کو روکا ہے اور فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایرانی سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل لانچروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا ہم ایک طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے نظام زمین، سمندر اور فضا میں نان سٹاپ کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مغربی ایران میں میزائل لانچ کرنے کے مقامات کی نشاندہی کے بعد ان کی دوبارہ تعمیر کی ایرانی کوششوں کا پتہ لگایا ہے۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہم نے ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملے کے لیے لانچنگ اور سٹوریج کی جگہیں بنانے کی متعدد کوششوں کی نشاندہی کی ہیانہوں نے کہا کہ طیارے نے انجینئرنگ گاڑیوں پر بمباری کی اور علاقے میں کام کرنے والے درجنوں ایرانی فوجی دستوں کو قتل کر دیا۔

 اسرائیلی فوج نے جمعرات کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ تقریبا 20 طیاروں نے مغربی ایران میں کئی چھاپے مارے جس میں سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کے مقامات اور ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

فوج نے مزید کہا کہ اس نے زمین سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کو لے جانے والے ٹرکوں کی نقل و حرکت کا بھی پتہ لگایا ہے۔ اس کے برعکس ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت تہران پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے جمعرات کو فضائی دفاعی نظام کو چالو کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!