اسکول طالبہ پر لگنے والے چوری کے الزام نے اس کی جان لے لی
Webdesk
|
18 Mar 2024
کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکول طالبہ پر لگنے والے 2ہزار روپے کے چوری کے الزام نے اس کی زندگی چھین لی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کرناٹک میں اسکول کی 14 سالہ طالبہ پر ٹیچر نے 2 ہزار روپے چوری کرنے کا الزام لگا دیا تھا، جس پر دل برداشتہ ہو کر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
آٹھویں جماعت کی طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ لڑکی کو اس کے اسکول میں ہونے والے واقعے نے اس افسوس ناک عمل پر مجبورکردیا تھا۔
باگل کوٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں ٹیچر جے شری مشری کوٹی اور ہیڈ ماسٹر کے ایچ مجاور نے آٹھویں جماعت کی طالبہ سے کہا تھا کہ اگر وہ اس میں ملوث ہوئی تو اسے اسکول سے نکال دیا جائے گا۔طالبہ پر دو ہزار روپے چوری کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش 16 مارچ کو ملی جب کہ لڑکی خود 15 مارچ سے گھر سے غائب تھی۔ کرناٹک پولیس اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسکول میں لڑکی کی تلاشی بھی لی گئی تھی، لیکن پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔
Comments
0 comment