9 hours ago
اسرائیل کا ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعوی

Webdesk
|
31 Aug 2025
غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کر کے حماس کے ترجمان، ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملے میں عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مبینہ طور پر حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان موجود تھے۔
تاہم، اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ حماس نے ابھی تک اسرائیلی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
دریں اثنا، غزہ پر اسرائیلی بمباری بے رحمی سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 77 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 19 افراد انسانی امداد کا انتظار کر رہے تھے۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہداء کی کل تعداد 63,371 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 159,835 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں انسانی بحران مسلسل بگڑتا جا رہا ہے، اور مزید 10 فلسطینی قحط کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو توسیع دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاجاً لندن ڈیفنس ایگزیبیشن میں اسرائیلی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment