اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ، 8 افراد جاں بحق

اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ، 8 افراد جاں بحق

اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا
اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ، 8 افراد جاں بحق

Webdesk

|

1 Apr 2024

اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!