10 hours ago
اسرائیل کا یمن پر حملہ، وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق
حوثی باغیوں نے حملے کی تصدیق کردی واقعہ جمعرات کو پیش آیا

ویب ڈیسک
|
30 Aug 2025
یمن میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیراعظم احمد الرہوی سمیت کئی وزرا جاں بحق ہوگئے۔
حوثی باغی گروپ نے حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو صنعا میں اسرائیلی کارروائی کی گئی۔
اسرائیلی طیاروں نے وزیر اعظم اور وزرا کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرکاری اجلاس میں ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم احمد غالب الرہوی اپنے ساتھی وزراء کے ہمراہ اس حملے میں شہید ہوئے۔ احمد الرہوی اگست 2024 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔
Comments
0 comment