اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

اسرائیل نے ایران کے حملے کے جواب میں اصفہان میں حملہ کیا تھا۔
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

Webdesk

|

6 May 2024

تل ابیب ،تہران: ایرن کے اصفہان ایئر بیس پر اسرائیل سے منسوب حملے کے تین ہفتے بعد اسرائیلی حکومت کی ایک خاتون وزیر نے واضح طور پر اس حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونیکی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شاہرات اور نقل و حمل کی وزیر اور بنجمن نیتن یاہو کی حکمران لیکود پارٹی کے رکن میری ریگیو نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے ایران کے حملے کے جواب میں اصفہان میں حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی ایک ریٹائرڈ کرنل اور سابق ترجمان ریگیو نے ہفتے کی شام اسرائیل کے چینل 14 کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے اندر کامیاب حملے کو عظیم معجزہ قرار دیا۔

انہوں نے گذشتہ ماہ ایران کی طرف سے اسرائیل پرکیے گئے حملے کو ناکام بنانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جوابی کارروائی نے ہماری دفاعی صلاحیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ اگر کوئی میزائل گر جاتا تو خدا جانے کیا ہوتا، لیکن خدا کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی اور (درست) فیصلوں کی بدولت ہم نے ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔

پھر ہم نے جواب دیا اور تہران کو پیغام موصول ہوا۔ ایرانیوں نے سمجھ لیا اسرائیل ایسا ملک نہیں ہے جو حملوں کو برداشت کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!